0
Friday 22 Mar 2019 10:40

وفاق نے گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کیلئے بجٹ ایلوکیشن زیرو کر دیا، مشیر اطلاعات

وفاق نے گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کیلئے بجٹ ایلوکیشن زیرو کر دیا، مشیر اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ گورنر جی بی کا وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز نہ روکنے کے حوالے سے بیان حقائق کے منافی ہے، تحریک انصاف کی موجودہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف کی وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے منصوبے جن میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طالبعلموں کے لئے لیپ ٹاپ، مفت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے فنڈز، کارگاہ تا داریل روڑ کی تعمیر، میڈیکل کالج، عطاء آباد پاور پراجیکٹ، شغرتھنگ پاور پراجیکٹ، غواڑی پاور پراجیکٹ، گلگت بلتستان کے سیوریچ کے 7 ارب کے منصوبہ سمیت دیگر مفاد عامہ کے منصوبے جو پی ایس ڈی پی میں منظور ہوچکے تھے، ان سب منصوبوں کے لئے بجٹ ایلوکیشن زیرو کر دیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان بیانات دینے کے بجائے اپنی وفاقی حکومت سے ان اہم منصوبوں کے لئے فنڈز لائیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ پر بھی وفاقی حکومت نے دو ارب روپے کا کٹ لگایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش