0
Friday 22 Mar 2019 18:26

کراچی، گرین لائن ٹرانزٹ منصوبے کا انتظام وفاقی حکومت سنبھالے گی

کراچی، گرین لائن ٹرانزٹ منصوبے کا انتظام وفاقی حکومت سنبھالے گی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں زیرتعمیر گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری، آپریشنل اور انٹگریٹڈ انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی آئی ٹی ایس) کا نفاذ اب سندھ حکومت کی بجائے وفاقی حکومت کرے گی۔ تحریک انصاف گورنمنٹ کراچی کے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے اس منصوبے میں 7 ارب روپے مختص کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ حکومت نے بسوں کی خریداری کی کارروائی منسوخ کردی ہے اور آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو باضابطہ درخواست کردی ہے، مجموعی طور پر 80 بسیں درآمد کی جائیں گی، اگلے سال تک یہ بسیں آجائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کو اپنا مضبوط سیاسی قلعہ سمجھتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے خواہاں ہیں۔

وفاقی حکومت کا ادارہ کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے آئی ڈی سی ایل) گرین لائن منصوبے کا تعمیراتی کام کررہا ہے، تعمیراتی کام جنوری 2016ء میں شروع کیا گیا تھا۔ کے آئی ڈی سی ایل کے چیف فنانس آفیسر زبیر چنہ نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری گرین لائن بس پروجیکٹ کا تعمیراتی کام کرکے اسے سندھ حکومت کے حوالے کرنا تھا اور سندھ حکومت کی ذمہ داری بسوں کی خریداری، آئی آئی ٹی ایس کا نفاذ اور آپریشن تھا، نئے فیصلے کے تحت وفاقی حکومت اس منصوبے کے لئے بسوں کی خریداری، بسوں کو آپریٹ کرنا اور دیگر تمام امور انجام دے گی۔
خبر کا کوڈ : 784620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش