QR CodeQR Code

پشاور، صوبے میں ٹورازم پولیس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، عاطف خان

22 Mar 2019 19:09

سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ صوبے میں 20 سے زائد نئے سیاحتی مقامات تیار کئے جائینگے، جبکہ اس کے علاوہ موجودہ سیاحتی مقامات کو بھی تمام تر سہولیات سے آراستہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور سیزن سے قبل ہی یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ ٹورازم پولیس کی ٹریننگ تھائی لینڈ ٹورازم پولیس سے کرائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر نے تھائی لینڈ ٹورازم پولیس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت راشد محمود، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان، ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان، ایڈیشنل آئی جی پولیس، ورلڈ بینک پاکستان کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ملاقات میں تھائی لینڈ ٹورازم پولیس کے حوالے سے وفد نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے دوران بریفنگ بتایا کہ تھائی لینڈ ٹورازم پولیس کا قیام 20 سال قبل عمل میں لایا گیا، جس کے باعث سیاحت نے تیزی سے ترقی پائی۔ وفد کا کہنا تھا کہ ٹورازم پولیس کا کام سیاحوں کی حفاظت اور ان کو سہولیات فراہم کرنا ہے، ہمارے ملک میں سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ صوبے میں 20 سے زائد نئے سیاحتی مقامات تیار کئے جائینگے، جبکہ اس کے علاوہ موجودہ سیاحتی مقامات کو بھی تمام تر سہولیات سے آراستہ کرینگے۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ مقامی سیاحت کو پہلے فروغ دیا جائے۔ سیاحوں کی سہولیات اور حفاظت کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام ضروری ہے۔ بریفنگ کے بعد تھائی لینڈ ٹورازم پولیس نے ہیریٹج ٹریل، گور گٹھڑی اور سیٹھی ہاؤس کا دورہ کیا، وفد نے تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی لی۔


خبر کا کوڈ: 784633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784633/پشاور-صوبے-میں-ٹورازم-پولیس-کا-قیام-عمل-لایا-جارہا-ہے-عاطف-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org