QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

22 Mar 2019 20:59

زلزلے کے جھٹکے پشاور، دیر، چترال، مالا کنڈ اور سوات کے گردونواح میں محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور زیر زمین اس کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات، چترال، مالاکنڈ اور دیر سمیت صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کے وارد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، دیر، چترال، مالا کنڈ اور سوات کے گردونواح میں محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور زیر زمین اس کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 784649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784649/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-اضلاع-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org