0
Friday 22 Mar 2019 21:07

پشاور، بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشاور، بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج وادیہ مشتاق ملک نے 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم منصور پر الزا م ہے کہ اس نے گزشتہ روز تھانہ گلبرک کے علاقہ نوتھیہ میں 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی ہے، جس پر تھانہ گلبرک نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلی۔ جس کو گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم مجسٹریٹ نے کیس کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ بھجوا دیا۔ جس پر ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 784654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش