0
Friday 22 Mar 2019 22:12

جی بی آئینی حیثیت، متحدہ اپوزیشن کا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جانیکا اعلان

جی بی آئینی حیثیت، متحدہ اپوزیشن کا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن نے آئینی حیثیت پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف منگل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا، اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات جاوید حسین نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ آئینی حیثیت پر سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا اور اپنے فیصلے میں گلگت بلتستان میں عدالتی اور انتظامی نظام کو کلیئر کر دیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جی بی کی اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہونی ہے، سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن چار ماہ گزرنے کے بائوجود عدالتی فیصلے پر کوئی عمل نہیں ہوا، جس کیخلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے باوجود گورنر یا وزیراعلیٰ کی جانب سے کوئی بھی سمری بھیجی گئی تو توہین عدالت ہوگی اور سپریم کورٹ سے کارروائی کی استدعا کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں جاوید حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت عجیب و غریب نظام چل رہا ہے، یہاں آئینی بحران ہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ وہاں کے کسی صوبے کی عدالت ججز سے مکمل خالی ہو، لیکن گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت گذشتہ دو ہفتوں سے ججز سے مکمل طور پر خالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے بیرسٹر اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 784672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش