0
Friday 22 Mar 2019 23:26

نریندر مودی کا یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام

نریندر مودی کا یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پُرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہیں بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پُرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔ عمران خان کی ٹویٹ کے مطابق وزیرِاعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی دن کے موقع اپنی مسرت اور بہترین خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ برِصغیر کے لوگ مل کر ایک جمہوری، پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کیلئے کام کریں اور ایسی فضا میں بنائیں، جو تشدد اور دہشت سے پاک ہو۔
خبر کا کوڈ : 784682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب