QR CodeQR Code

نریندر مودی کا یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام

22 Mar 2019 23:26

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہیں بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پُرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پُرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہیں بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پُرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔ عمران خان کی ٹویٹ کے مطابق وزیرِاعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی دن کے موقع اپنی مسرت اور بہترین خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ برِصغیر کے لوگ مل کر ایک جمہوری، پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کیلئے کام کریں اور ایسی فضا میں بنائیں، جو تشدد اور دہشت سے پاک ہو۔


خبر کا کوڈ: 784682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784682/نریندر-مودی-کا-یوم-پاکستان-پر-وزیراعظم-عمران-خان-کو-امن-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org