0
Saturday 23 Mar 2019 11:10

کشمیر کا سیاسی حل سب سے بڑا ایشو ہے، اکبر لون

کشمیر کا سیاسی حل سب سے بڑا ایشو ہے، اکبر لون
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپوارہ اضلاع کی پارلیمانی نشست سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے بارہمولہ سے کاغذات نامزدگی فارم داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سب سے بڑا مدعا یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہاں مسئلہ کشمیر پر پیشرفت نہیں ہوگی تب تک یہاں باقی باتیں بے کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے پارلیمنٹ میں پہلے بھی مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور دیا ہے کہ اور آئندہ بھی پارلیمنٹ میں ہم مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی وکالت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت کو ایک بار پھر اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خلش کو ختم کرنا ہے تو مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد اکبر لون نے کہا کہ انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت جیسے نعروں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا اور ایسے نعرے صرف جملے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے ہمارے زخموں پر مرہم نہیں لگے گا۔
خبر کا کوڈ : 784711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش