QR CodeQR Code

نظریہ پاکستان کا تحفظ آخری دم تک جاری رہے گا، اعجاز اشرفی

23 Mar 2019 09:00

ٹی ایل پی کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہی معرض وجود میں آیا تھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اپنے فرمودات میں ریاست کے اصولوں کا مکمل نصب العین پیش کر دیا تھا، اس لئے ہم بیرونی قوتوں کے نمک خواروں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں نظام مصطفیٰ کے سوا کوئی نظام قابل قبول نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نظریہ کا تحفظ اور اس پر عمل کرنا اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کا باعث ہے، نظریہ پاکستان کا تحفظ آخری  دم تک جاری رہے گا، اسلامیان سب کچھ کھو  سکتے ہیں لیکن نظریہ پاکستان کا ہر قیمت پر تحفظ و دفاع کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار 36 جی سبزہ زار لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے شعبہ نشرواشاعت کے ذمہ داران سے مرکزی ناظم نشرواشاعت پیر اعجازاشرفی نے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہی معرض وجود میں آیا تھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اپنے فرمودات میں ریاست کے اصولوں کا مکمل نصب العین پیش کر دیا تھا، اس لئے ہم بیرونی قوتوں کے نمک خواروں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں نظام مصطفیٰ کے سوا کوئی نظام قابل قبول نہیں، سیکولر ازم اور دیگر ازموں کی باتیں کرنیوالے بھول جائیں کہ پاکستان میں وہ اپنا  کوئی نظام نافذ کرکے اس ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا ہر جوان وطن کی حرمت کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 784717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784717/نظریہ-پاکستان-کا-تحفظ-آخری-دم-تک-جاری-رہے-گا-اعجاز-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org