0
Saturday 23 Mar 2019 11:54

قوم باطل قوتوں کو ناکام بنا دے جن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہو رہی، گورنر کے پی

قوم باطل قوتوں کو ناکام بنا دے جن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہو رہی، گورنر کے پی
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ قوم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو یقینی بنائے اور اُن تمام باطل قوتوں کو ناکام بنا دے، جن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہو رہی۔ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ 1940ء میں آج ہی کے دن ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اسی فیصلے کی بدولت 14 اگست کو یہ آزاد مملکت وجود میں آئی۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارے اکابرین نے نہایت درست فیصلہ کیا ہماری آزادی، خودمختاری، غیرت، شان و شوکت اِسی آزادی کی مرہونِ منت ہے کہ بطور پاکستانی ہم نہ صرف آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، بلکہ تمام مکتبہ ہائے فکر کے لوگ اپنے اپنے مسلک کے مطابق پر امن فضا میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور ہمیں اِس پر یقین ہے۔ اپنے تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو یقینی بنائیں اور اُن تمام باطل قوتوں کو ناکام بنا دیں۔ جن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ہماری صفوں میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش