0
Saturday 23 Mar 2019 12:31

23 مارچ یومِ پاکستان، اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

23 مارچ یومِ پاکستان، اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ
اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج قومی جوش و جذبے سے 23 مارچ یوم پاکستان منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا، جبکہ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک ہیں۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں، جبکہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہیں۔
صدر پاکستان روایتی طورپر صدارتی بگھی میں تقریب کیلئے پریڈ ایونیو آئے، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب کے دوران تینوں مسلح افواج، رینجرز، اسلام آباد پولیس، بوائز اسکاﺅٹس، گرلز گائیڈ اور ایف سی کے دستے خصوصی چبوترے پر موجود صدر پاکستان ڈاکٹر ممنون حسین کو سلامی پیش کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے دفاع کے جدید ترین میزائل، طیارہ شکن توپیں، ٹینک، ایٹمی اثاثوں کا دفاعی سسٹم، بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جدید ترین ڈرونز اور براق سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزریں گے۔ پریڈ ایونیو میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگ بکھیریں گے۔
خبر کا کوڈ : 784746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش