QR CodeQR Code

غذر، مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

23 Mar 2019 16:07

دیوار گرنے سے ایک بچی موقع پر جاں بحق، جبکہ دوسری گلگت ہسپتال میں دم توڑ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ غذر کی تحصیل پونیال کے گاؤں ہاسس میں دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں، گذشتہ روز ہاسس کے ایک مکان کے صحن میں دو معصوم بچیاں جن کی عمریں بالترتیب 9 اور 12 سال بتائی جاتی ہیں، کھیل کود میں مصروف تھیں کہ اچانک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری بچی کو شدید زخمی حالت میں گلگت ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی، ایک ہی گھر سے دو معصوم بچیوں کا جنازہ نکلنے پر کہرام مچ گیا اور لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 784803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784803/غذر-مکان-کی-دیوار-گرنے-سے-2-بچیاں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org