QR CodeQR Code

کراچی میں ٹارگٹ کلرز بے لگام، اٹلی سے وطن واپسی پر وجاہت حسین فائرنگ سے جاں بحق

23 Mar 2019 18:07

وجاہت حسین اپنے بھائی کی شادی کی سلسلے میں چند روز قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس لوٹا تھا۔ فائرنگ کے فوری بعد وجاہت حسین کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اٹلی سے وطن واپس آنے والا وجاہت عباس جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر بے لگام ہوگئے، ملتانی محلّہ 9e اورنگی ٹاؤن کا رہائشی وجاہت حسین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ وجاہت حسین اپنے بھائی کی شادی کی سلسلے میں چند روز قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس لوٹا تھا۔ فائرنگ کے فوری بعد وجاہت حسین کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے وجاہت حسین کی میت کو مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی ناظم آباد منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ نیپا فلائی اوور کراچی میں گزشتہ روز مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ان کا ذاتی محافظ صنوبر خان اور پولیس گارڈ فاروق جاں بحق ہوگئے تھے، شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے کراچی آپریشن کے کامیابیاں زیرِ سوال آگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 784815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784815/کراچی-میں-ٹارگٹ-کلرز-بے-لگام-اٹلی-سے-وطن-واپسی-پر-وجاہت-حسین-فائرنگ-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org