0
Saturday 23 Mar 2019 20:19

طالبان کے بچھڑے بھائی عمران خان کو چندہ خور اور نالائق شخص ضرور کہیں گے مگر غدار نہیں کہیں گے، سعید غنی

طالبان کے بچھڑے بھائی عمران خان کو چندہ خور اور نالائق شخص ضرور کہیں گے مگر غدار نہیں کہیں گے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نریندر  مودی سے بات کرنے کے لئے تڑپ رہے تھے، ہندوستانی وزیراعظم  نے آخر تڑپا تڑپا کر اُن سے رابطہ کر ہی لیا۔ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے سعید غنی  نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہوا کہ پیغام لانے والی پراسرار شخصیت کون تھی؟ کوئی جن تھا یا واٹس ایپ؟ اس لئے دفتر خارجہ بھی لا علم ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اگر معاملہ دو ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ہو تو ایک ملک کی حکومت دوسرے ملک کی حکومت سے رابطہ کرتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے بچھڑے ہوئے بھائی ہونے کے ناطے بھی عمران خان کو چندہ خور اور نالائق شخص ضرور کہیں گے مگر غدار نہیں کہیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کی طرف سے بھیجے گئے پیغام کے مندرجات سے پارلیمنٹ کے ذریعے قوم کو آگاہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 784841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش