QR CodeQR Code

لاہور میں تحریک لبیک کا نظریہ پاکستان مارچ، کارکنوں کی بھرپور شرکت

23 Mar 2019 20:46

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امیر تحریک لبیک قاضی محمود اعوان نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بیناد پر حاصل کیا گیا تھا اور اس کی حرمت و دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کا ہر کارکن دفاع وطن کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہے، مودی سمیت کسی بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے دربار حضرت میاں میر تا مینار پاکستان ’’ نظریہ پاکستان مارچ‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت تحریک لبیک کے قائم مقام سربراہ قاضی محمود اعوان نے کی جبکہ پیر اعجاز اشرفی، زبیر رضوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امیر تحریک لبیک قاضی محمود اعوان نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بیناد پر حاصل کیا گیا تھا اور اس کی حرمت و دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کا ہر کارکن دفاع وطن کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہے، مودی سمیت کسی بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا سبق سکھا دیا، آئندہ اگر پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک کا سوچا بھی گیا تو دلی کے لال قلعے پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2025ء میں پاکستان کے بھارت میں انضمام کے خواب دیکھنے والے بھارتی رہنما یاد رکھیں کہ ہم خالصتان بھی واپس لیں گے اور کشمیر بھی پاکستان کا حصہ بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 784849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784849/لاہور-میں-تحریک-لبیک-کا-نظریہ-پاکستان-مارچ-کارکنوں-کی-بھرپور-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org