0
Saturday 23 Mar 2019 20:55

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے
اسلام ٹائمز۔ واہگہ میں پاک بھارت سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران انتہائی پرجوش مناظر دکھائی دیئے، جہاں شرکاء نے "اللہ اکبر" اور "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے لہو گرما دیا۔ پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے کڑیل جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بےمثال تھے۔ رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لئے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔
 
یوں تو واہگہ پر روزانہ ہی پرچم اتارنے یہ تقریب منعقد ہوتی ہے تاہم یوم پاکستان، یوم دفاع اور یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکاء اور رینجرز دونوں ہی حب الوطنی کے الگ رنگ میں رنگے دکھائی دیتے ہیں۔ رینجرز کے جوانوں کی بوٹس کی دھمک سے ان کا عزم اور ہمت گونجتی سنائی دی۔ عوام "اللہ اکبر" اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔ پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد پنجاب رینجرز کے بینڈ نے پریڈ کا مظاہرہ کیا جس سے وہاں موجود لوگوں نے خوب سراہا۔
خبر کا کوڈ : 784851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش