0
Saturday 23 Mar 2019 12:49

قم المقدس، بلتستان پاکستان کے حوالے سے دوسرے ثقافتی فیسٹیول کا پہلا دن

قم المقدس، بلتستان پاکستان کے حوالے سے دوسرے ثقافتی فیسٹیول کا پہلا دن
اسلام ٹائمز۔ ایران کے مقدس شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ امور فرزندان کی طرف سے بلتستانی ثقافتی فیسٹیول "نتی کھڑیم نتی ہرتخنہ" کے عنوان سے دوسرے ثقافتی فیسٹیول کا افتتاح آج جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور دیگر عہداروں کی موجودگی میں ہوا۔ جامعہ روحانیت بلتستان میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ امور فرزندان کے زیر اہتمام گلگت بلتستان پاکستان خاص طور پر بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے دوسرے عظیم ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ بینات فیسٹیول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی مناظر اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ فیسٹیول میں بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ فیسٹیول میں ملک کے مختلف علاقوں کی تہذیب و تمدن سے منسلک فن پارے، کپڑے اور جیولری وغیرہ قدر دانوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیسٹیول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں  بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی ماحول اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ بچوں کے لئے تفریح سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، کھیلوں اور مختلف مقابلوں کی صورت میں تربیتی امور اور اسلامی اقدار کی اہمیت کو روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فیسٹیول کا ایک اہم پروگرام بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ فوٹو بنوانے کی سہولت ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد ایران میں بلتستانی ثقافت کا تعارف اور بالخصوص بلتستانی بچوں کو بلتستان کی اسلامی ثقافت سے روشناس اور بلتی زبان میں مشاعرہ، بلتستان میں منعقد ہونے والی مجالس و محافل کے انعقاد کے روایتی انداز کے علاوہ مختلف سیرگاہوں، آثار قدیمہ، روایتی ملبوسات، کھانے، قصیدہ خوانی و شعر خوانی و حملہ خوانی کے روایتی انداز سے روشناس کرانا ہے۔ یہ پروگرام 25 مارچ تک حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں منقعد ہوگا۔ یاد رہے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی قم ایران میں یہ دوسرا ثقافتی فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے اور اس سال بینات فیسٹیول میں مقابلہ بیت بازی، قرآنی مقابلہ، مقابلہ حفظ قرآن اور پایگاه فرہنگی پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ اور دیگر اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش