0
Sunday 24 Mar 2019 11:23

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، باپ جاں بحق 4 بچے زخمی

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، باپ جاں بحق 4 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے ٹین ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث گھر میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق، 4 بچے زخمی ہو گئے، دھماکے سے گھر کے 2 کمرے منہدم ہوئے۔ پولیس کے مطابق ٹین ٹاؤن مدنی اسٹریٹ میں واقع سجاد کے گھر میں گیس لیک تھی، جونہی صبح اہلخانہ نے ہیٹر جلانے کے لئے ماچس جلائی تو اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے سجاد اور اسکے چار بچے مبشر، مدثر، عثمان اور عظیم زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں سے فوری طبی امداد کے بعد انہیں بی ایم سی کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے سے گھر کے دو کمرے منہدم ہو گئے اور آواز دور دور تک سنی گئی۔
خبر کا کوڈ : 784909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش