0
Sunday 24 Mar 2019 11:35

ڈی آئی خان، دو بھائیوں سمیت 3 افراد بلوچستان میں قتل

ڈی آئی خان، دو بھائیوں سمیت 3 افراد بلوچستان میں قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی تین افراد کو بلوچستان کے ضلع بارکھان میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مقتولین میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ بارکھان پولیس کے مطابق تحصیل رکھنی کے سٹی ایریا سے 20 کلو میٹر دور ضادین کے علاقے سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور لاشیں مین روڈ سے نیچے 25 قدم کے فاصلے پر پھینکی گئی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور لاشوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں مقتولین کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، انہیں چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے پرانے نشانات بھی تھے۔ مقتولین سے ملنے والے کوائف کے مطابق ان کی شناخت علم دین، نظام الدین اور رضا خان کے نام سے ہوئی۔ علم دین اور نظام الدین بھائی ہیں جبکہ تینوں افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔ اب تک ان کے ورثاء کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش