0
Sunday 24 Mar 2019 12:49

گلگت بلتستان کیلئے فضائی آپریشن بحال

گلگت بلتستان کیلئے فضائی آپریشن بحال
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد گلگت اور سکردو کے لیے پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔ فضائی آپریشن بند ہونے کے سبب ہزاروں سیاحوں اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ گلگت اور سکردو کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں آج سے بحال ہوگئیں۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ کشیدگی کم ہونے کے بعد سی اے اے حکام نے مرحلہ وار ایئر پورٹس پر فلائیٹ آپریشن بحال کیا تھا۔

سی اے اے نے کشیدگی کے 31 گھنٹے بعد پاکستان کا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کھولا تھا اور پانچ مارچ کو 5 ائیر پورٹس کو پروازوں کے لیے کھولا گیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث 150 سے زائد پروازیں رک گئی تھیں، جس سے 40 ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کشیدگی کے باعث نہ صرف دونوں ملکوں کے ائیر پورٹس بند ہوئے، بلکہ روٹس چینج ہونے سے مختلف ممالک کی ائیر لائینز کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے گلگت بلتستان کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 784920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش