QR CodeQR Code

طورخم اور چمن بارڈر پر اب تمام افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

24 Mar 2019 15:41

دونوں ممالک میں پولیو کے خاتمے کے لئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے تمام عمر کے افراد کو یہ قطرے دیے جائیں گے اور انہیں ایک کارڈ جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان نے اب سرحد عبور کرنے والے تمام عمر کے افراد کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین یا قطرے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا آغاز دونوں ممالک کی جانب سے 25 مارچ سے ہوگا۔ 10 سال سے زائد عمر کے افراد پر اگرچہ وائرس حملہ نہیں کرتا لیکن یہ لوگ وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق خیبرپختوںخوا میں طورخم اور صوبہ بلوچستان میں چمن کے مقامات سے روزانہ 20 سے 25 ہزار افراد پاک افغان سرحد عبور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک میں پولیو کے خاتمے کے لئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے تمام عمر کے افراد کو یہ قطرے دیے جائیں گے اور انہیں ایک کارڈ جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 784937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784937/طورخم-اور-چمن-بارڈر-پر-اب-تمام-افراد-کو-پولیو-کے-قطرے-پلائے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org