0
Sunday 24 Mar 2019 15:42

قبائلی ضلع کرم، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق، 3 زخمی

قبائلی ضلع کرم، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈوگر کے گاوں غوخی میں خواتین گھر کی مرمت یا تعمیر کے لئے مٹی کھود رہی تھیں کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آگرا، جس کے نیچے 6 خواتین دب گئیں۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران تین خواتین کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ تین خواتین کو زخمی حالت میں صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہو نے والی خواتین کی عمر بیس سے چالیس سال کے درمیان ہے۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش