0
Sunday 24 Mar 2019 18:35

عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان

عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے مالاکنڈ میں درگئی انڈسٹریل اکنامک زون کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل زون میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے درگئی کا دورہ کیا اور درگئی انڈسٹریل اکنامک زون کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم اور انڈسٹریز پر فوکس کر رہی ہے، روزگار کی فراہمی سے جرائم میں بھی کمی آئے گی۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ رشکئی زون پر بھی جلد کام شروع کر رہے ہیں، عمران خان کے وژن کے مطابق سرمایہ کاری عوام پر کی جائے گی۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن سے بھر پور نظام ملا جس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 784946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش