0
Sunday 24 Mar 2019 20:37

دہشتگردی کیخلاف حکومت ٹھوس اقدامات کرے، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کیخلاف حکومت ٹھوس اقدامات کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حقیقت اور نظریاتی ملک ہے، ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی، ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں، دو قومی نظریہ کے مخالف پاکستان کے مخالف ہیں، امن و سلامتی کے ملک پاکستان کو اسلام دشمن قوتیں کمزور کرنے کے درپے ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اہم اجلاس سے خطاب کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت اور ملک دشمن قوتیں کراچی کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہیں، فرقہ واریت کو روکنے اور دہشتگردی کے خلاف حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کو فروغ دینے والے ہی دہشتگردی کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور امن و سلامتی کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، دین اسلام امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، پاکستان امن و سلامتی کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کرنیوالے اسلام و ملک دشمن ہیں، پاکستان کے عوام ملنساز اور ایکدوسرے کے دکھ سکھ میں کام آنے والے ہیں، دہشتگردی کے ہاتھ ڈو مور کا کہنے والوں کی طرف جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں پاکستان میں اسلام مخالف سرگرمیوں کو فروغ اور منفی پروپیگنڈے پر کام کر رہی ہیں، امن کو قائم و دائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ سامراج کی اسلام دشمن پالیسیوں پر نظر رکھی جائے۔
خبر کا کوڈ : 784958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش