0
Sunday 24 Mar 2019 21:32

پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولنے پر فواد چوہدری کا سشما سوراج کو کرارا جواب

پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولنے پر فواد چوہدری کا سشما سوراج کو کرارا جواب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہندو لڑکیوں کا اغوا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جبکہ یہ مودی کا بھارت نہیں، جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے، امید کرتے ہیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔ واضح رہے کہ ڈھرکی کی 2 ہندو لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئیں، سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس کا نوٹس بھی لیا ہے، لیکن خود کو جمہوریت کا چیمپیئن سمجھنے والی بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کی تھی کہ انہوں نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے اس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش