0
Sunday 24 Mar 2019 23:47

خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کیبجائے صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، حلیم عادل شیخ

خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کیبجائے صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی یتیموں کے بیانات اب کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے، بلاول کے بھارت کے حق میں بیان سے عوام حقیقت سمجھ چکی ہے کہ کون ملک کے دشمن ہیں، پاکستان کی عوام محبت وطن ہے کسی بھی سیاستدانوں کو ملک کے خلاف بیان دینے کی اجازت نہیں دے گی، خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کی بجائے صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، سب کی کرپشن کا احتساب ہوگا۔ اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کا پیسا لوٹنے والے ارب پتے بن گئے اور عوام کو مقروض بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جھاڑو پھرتی دیکھ کر خورشید شاہ کا جارحانہ رویہ اب تبدیل ہوکر منت سماجت تک پہنچ چکا ہے، لیکن اب کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی جائے گی، احستاب کو عمل مزید تیز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب کیلئے مشورہ ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کرکے کھیتی باڑی کریں، کیوںکہ اب نیا پاکستان ہے کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 784973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش