0
Sunday 24 Mar 2019 23:58

کرپشن خاتمے کی دعویدار نیازی حکومت نے دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے، ناصرحسین شاہ

کرپشن خاتمے کی دعویدار نیازی حکومت نے دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے، ناصرحسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے 125 ارب روپے کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، اگر یہ پیسے ہمیں مل جائیں تو ہم عوام کی فلاحی کے کاموں کیلئے ناصرف یہ پیسہ خرچ کریں، بلکہ صوبے میں ترقیاتی کام بھی تیزی سے ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت بار بار یاد دہانی کے باوجود ہمارے پیسے نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن خاتمے کا دعویٰ کرنے والی نیازی حکومت نے دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے، لیاری جو پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، وہاں پی ٹی آئی کا ایم این اے منتخب ہوتا ہے اور اسی طرح ٹی ایل پی اور ایم ایم اے کے 2 اراکین سندھ اسمبلی بھی وہاں سے منتخب ہوئے، اسی طرح نائن زیرو سے ایم کیو ایم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین صرف تنقید برائے تنقید نہ کریں، جو ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، اسے بھی سامنے لائیں۔
خبر کا کوڈ : 784975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش