0
Monday 25 Mar 2019 00:54

جی بی میں تین درجن کمپنیوں کو مائننگ لیز اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری

جی بی میں تین درجن کمپنیوں کو مائننگ لیز اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 3 درجن سے زائد مقامی اور قومی کمپنیوں کو مائننگ لیز اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری کر دیئے گئے، مائننگ لیز 30 سال جبکہ ایکسپلوریشن لائسنس 3 سال کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ معدنیات کے ذرائع کے مطابق لیز اور لائسنس جاری ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں سونا، چاندی، ماربل اور قیمتی پتھروں کی تلاش کا کام کیا جائے گا، مائننگ اور ایکسپلوریشن کیلئے ایک ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، محکمہ معدنیات کو لیز اور لائسنس کی مد میں 70 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، حکام نے لائسنس جاری ہونے کے بعد روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونے کی امید ظاہر کی ہے، واضح رہے کہ جی بی آرڈر 2018ء کے تحت مائنز اینڈ منرلز کا شعبہ جی بی کونسل سے قانون ساز اسمبلی کو منتقل ہوا تھا جس کے بعد صوبائی سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اتھارٹی بن گئی تھی، سیکرٹری منرلز نے اس اتھارٹی کے تحت 3 درجن کمپنیوں کو لیز اور لائسنس جاری کر دیئے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قانونی طور پر گلگت بلتستان میں ریفارمز 2019ء نافذ ہے جبکہ لیز اینڈ لائسنس آرڈر 2018ء کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش