0
Monday 25 Mar 2019 15:31

رضائے مصطفٰی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں حضرت شاہِ ہمدانؒ کی حیات و خدمات پر سیمینار

رضائے مصطفٰی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں حضرت شاہِ ہمدانؒ کی حیات و خدمات پر سیمینار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے ٹاؤن ہال میں رضائے مصطفٰی فاؤنڈیشن کے اہتمام سے حضرت شاہِ ہمدان میر سید علی ہمدانی علیہ رحمہ کی حیات و خدمات پر ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا، جس میں کشمیر کے مشہور و معروف اسلامی اسکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے، جن میں حضرت شاہ ہمدان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار میں مولانا شوکت حسین کینگ، ڈاکٹر محمد معروف شاہ، مفتی اسحاق نازکی، ڈاکٹر شوکت حسین، عامر سہیل وانی، ڈاکٹر شاہدہ اختر اویسی، سید حامد بخاری رضوی، سرتاج احمد صوفی، اعجاز احمد بانڈے، محمد شفیع راتھر نے اپنے اپنے انداز میں حضرت شاہ ہمدان کے مختلف علمی و عملی کارناموں پر روشنی ڈالی۔

اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ سیمینار میں پڑھے گئے مقالات کو استفادہ عام کے لئے شائع بھی کیا جائے گا۔ سیمینار میں علماء و دانشوروں نے اس بات پر زور دیا کہ دور حاضر میں کئی محاذوں پر شاہ ہمدان کے مشن کے احیاء کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ ان کی تعلیمات کو اسلاف کے علمی و فکری ورثے سے روز بروز دور ہونے والی نوجوان نسل تک پہنچانے کی سنجیدہ کاوشیں ہونی چاہیئے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ حضرت شاہ ہمدان کی اکثر کتب ابھی بھی شائع نہ ہوئی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے جملہ رسائل کا مجموعہ ترتیب دیا جائے اور اردو و انگریزی زبانوں میں ان کے تراجم کئے جائیں تاکہ لوگ گرانقدر ورثے سے مستفید ہوسکیں۔ سیمینار میں میر امتیاز آفریں کی دو کتابوں ’’کتاب الزکوۃ‘‘ اور ’’نقش وفا‘‘ کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 784985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش