QR CodeQR Code

پاکستان میں امریکہ، انڈیا اور اسرائیل لسانیت و صوبائیت کو ہوا دیتے ہیں، اشرف جلالی

25 Mar 2019 09:30

لاہور میں میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک لبیک اسلام کے سربراہ نے کہا بلاول بھٹو جیسے نابالغ لیڈروں کے بیانات ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے،یہ لوگ ملی نظریات کی بجائے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے تاریخی پریڈ پر پاک فوج کو مبارکباد دی،جو قدم اٹھنے سے اسلامی دشمنوں کا دل غیظ میں جل جائے اللہ تعالی ہر ہر قدم پر عملِ صالح لکھ دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پیر  سیف الرحمن اخوندزادہ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’پاکستان زندہ باد کانفرنس‘‘ کی دعوت ہزاروں علماء و مشائخ تک پہنچادی گئی ہے۔پاکستان راز فطرت ،عطیہ قدرت اور فیض ختمِ نبوت ہے،پاکستان حرمین شریفین سے حاصل ہونیوالی رْشدو ہدایت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30مارچ کو پورے ملک سے اہل حق کے قافلے مینار پاکستان کا رخ کرینگے، پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے میڈیا کےنمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو جیسے نابالغ لیڈروں کے بیانات ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے،یہ لوگ ملی نظریات کی بجائے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے تاریخی پریڈ پر پاک فوج کو مبارکباد دی،جو قدم اٹھنے سے اسلامی دشمنوں کا دل غیظ میں جل جائے اللہ تعالی ہر ہر قدم پر عملِ صالح لکھ دیتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں قومیت ،صوبائیت اور لسانیت کے نعرے ایک آگ ہیں جس کو انڈیا،اسرائیل اور امریکہ ہوا دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 784995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784995/پاکستان-میں-امریکہ-انڈیا-اور-اسرائیل-لسانیت-صوبائیت-کو-ہوا-دیتے-ہیں-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org