QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

25 Mar 2019 11:21

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کیلئے 27 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر بچے کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، افغان مہاجرین کے کیمپوں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے دستیاب ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کیلئے 27 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر بچے کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، افغان مہاجرین کے کیمپوں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے دستیاب ہوں گی۔ دوسری جانب طورخم میں بھی پاک افغان سرحد پر انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھیلنے والے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے۔ حکومت کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز کی سکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کیلئے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 785039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785039/خیبر-پختونخوا-میں-انسداد-پولیو-مہم-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org