0
Monday 25 Mar 2019 11:56

پنجاب اسمبلی، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سیدہ عظمیٰ زاہد بخاری نے جمع کروائی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں سرگرم کالعدم جماعتوں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں اور معاونین کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے کارروائی کے مطالبے کیساتھ آل پارٹیز کانفرنس بھی بلانے کی تجویز دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اے پی سی بلا کر متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے دہشتگردوں اور شدت پسندوں پر بھی ملک کی زمین تنگ کر دی جائے۔ قرارداد جمع کروانے کے بعد خصوصی گفتگو میں عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ ملک میں شدت پسندی کے باعث جہاں ہمارا اندرونی نقصان ہو رہا ہے وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس لئے ہم نے ضرورت سمجھی کہ نہ صرف دہشت گردوں بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانونی گرفت میں لایا جائے، اسی سلسلہ میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 785047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش