0
Monday 25 Mar 2019 19:05

مالم جبہ اراضی اسکینڈل، ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا

مالم جبہ اراضی اسکینڈل، ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے سیاحتی مقام مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام مالم جبہ اراضی سکینڈل کے حوالے سے ریفرنس کی منظوری سے متعلق جواب تاحال نیب پشاور کو موصول نہیں ہوا۔ مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور عاطف خان نیب کے سامنے پیش ہوئے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان نے بھی کیس میں بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی ٹورازم مشتاق خان سمیت دیگر ملزمان نے بھی بیانات قلمبند کروائے ہیں۔ ملزمان پر مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی اونے پونے داموں لیز پر دینے کا الزام ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور ریفرنس پر حتمی فیصلہ نیب چیئرمین کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 785126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش