0
Monday 25 Mar 2019 19:06

105 ارب خرچ کرنے کے باوجود تھر والوں کو ایک گلاس صاف پانی نہیں ملا، سپریم کورٹ

105 ارب خرچ کرنے کے باوجود تھر والوں کو ایک گلاس صاف پانی نہیں ملا، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے تھر کول کرپشن کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 105 ارب خرچ کرنے کے باوجود تھر والوں کو ایک گلاس صاف پانی نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر کول اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود جوابدہ ہیں، رپورٹ پیش کریں۔ جسٹس گلزار احمد نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ 105 ارب روپے خرچ کر دیئے، مگر تھر والوں کو ایک گلاس صاف پانی نہیں ملا، آپ کی حکومت کیا کر رہی ہے، عوام کو بنیادی سہولت نہیں دے سکی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ یہ سارے پیسے جیبوں میں گئے اور کرپشن کی نذر ہوگئے، حکومت کا بنیادی کام عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، آپ لوگ شفاف طریقے سے ترقیاتی کام بھی نہیں کر سکے، اسپیشل انیشیٹیو ڈپارٹمنٹ، تھر کول اتھارٹی اور موبائل ایمرجنسی یونٹ کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 785127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش