0
Monday 25 Mar 2019 23:21

پانی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ

پانی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پانی کی فروخت سے متعلق کمپنیوں کی رجسٹریشن کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملہ امیر و غریب کا نہیں پانی کے معیار کا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں پانی کی فروخت سے متعلق کمپنیوں کی رجسٹریشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ شہریوں کو جو پانی فروخت کیا جا رہا ہے اس کا معیاری ہونا ضروری ہے، بڑی کمپنیاں پلانٹس کی تنصیب کے بعد سے جانچ کا عمل پورا کرتی ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہم تو غریب بستیوں میں صاف پانی مہیا کر رہے ہیں، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ امیر و غریب کا نہیں، پانی کے معیار کا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دیگر کمپنیاں سیلڈ بوتلوں میں پانی فروخت کرتی ہیں، رجسٹریشن کی شرط 400 گز کی فیکٹری یا دکان پر لاگو ہوتی ہے، ہم چھوٹی چھوٹی دکانوں کو آر او پلانٹس فراہم کرتے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پانی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، رجسٹریشن ضروری ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 9 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
خبر کا کوڈ : 785134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش