QR CodeQR Code

میڈیا ہمیں جانوروں کی طرح لڑوا کر خوش ہوتا ہے، خورشید شاہ

25 Mar 2019 23:58

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا احتجاج مہنگائی کے خاتمے تک جاری رہے گا، قرض مانگ کر شرمندہ ہونے کی بجائے خوش ہو رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا گیا ہے، شیخ رشید دوسروں کی زبان بولتے ہیں، ان کی باتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ہمارا احتجاج مہنگائی کے خاتمے تک جاری رہے گا، قرض مانگ کر شرمندہ ہونے کی بجائے خوش ہو رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں عملی طور پر کام کرکے دکھایا، پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم منظور کرکے صوبوں کو اختیارات سونپے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں، تو گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں کہتے، ٹی وی پر آکر ہم صرف الزام تراشی کرتے ہیں، میڈیا ہمیں جانوروں کی طرح لڑاتا ہے، میڈیا ہمیں لڑوا کر خوش ہوتا ہے، میڈیا ہم سے پوچھے کے عوام کی بہتری کیلئے کیا کِیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 785152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785152/میڈیا-ہمیں-جانوروں-کی-طرح-لڑوا-کر-خوش-ہوتا-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org