0
Tuesday 26 Mar 2019 00:37

گلگت، سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے، سمری تیار

گلگت، سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے، سمری تیار
اسلام ٹائمز۔ جی بی حکومت نے سرکاری ملازمین کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بیان بازی کے ساتھ سوشل میڈیا پر مواد شائع کرنے پر پابندی کی سمری تیار کر لی، انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے نام بہت جلد سرکلر جاری کیا جائے گا جس کے بعد ملازمین پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے سرکاری، سیاسی یا دیگر نوعیت کے مواد شائع یا نشر کرنے پر پابندی ہو گی، ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکلر میں کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی اور سیاسی مواد کی تشہیر پر سختی سے پابندی عائد کی جائے گی، سرکلر متعلقہ محکمہ کی جانب سے منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی کو بجھوا دی گئی ہے، جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 785155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش