0
Tuesday 26 Mar 2019 12:26

گلگت، نیب کورٹ میں مستقل جج نہ ہونے سے درجنوں کیسز التواء کا شکار

گلگت، نیب کورٹ میں مستقل جج نہ ہونے سے درجنوں کیسز التواء کا شکار
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیب کے مستقل جج کی عدم تعیناتی سے درجنوں کیسز التواء کا شکار ہو گئے، قومی احتساب بیورو کے ایڈیشنل جج کی معیاد ایک ماہ قبل مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد رجسٹرار چیف کورٹ کو نیب کے ایڈیشنل جج کا اضافی چارج دیا گیا ہے تاہم رجسٹرار چیف کورٹ بھی گذشتہ 20 روز سے چھٹیوں پر ہیں، نیب کورٹ کا مستقل جج نہ ہونے کی وجہ سے سائلین اور گواہوں کو مسائل و مشکلات پیش آنے کے ساتھ ساتھ کیسوں کے فیصلے بھی التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیب کورٹ میں مستقل ججز کی فوری تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سائلین اور گواہوں کو درپیش مشکلات کم ہونے کے ساتھ ساتھ کیسز پر بروقت فیصلے بھی ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 785164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش