QR CodeQR Code

حکومت جیسنڈا آرڈرن کو دورہ پاکستان کی دعوت دے، لیاقت بلوچ

26 Mar 2019 18:30

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وقار کیساتھ دنیا کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے، بھیک کیلئے سرنڈر نہیں کرنا چاہیے، حکومت اپنی ہی باتوں سے مکر رہی ہے، الیکشن سے قبل پی ٹی آئی نے عوام کو سبز باغ دکھائے مگر اب کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔ عوام میں حکومت کے حوالے سے مایوسی پائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو دورہ پاکستان کی دعوت دے، جیسنڈا آرڈرن کو نوبل انعام کے علاوہ پاکستان کا بھی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہر احتجاج کو تحریک کا عنوان نہیں دیا جا سکتا، وزیراعظم عمران خان کا اسلوب حکومت اور بیانیہ خود سیاست میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔ لیاقت بلوچ بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کے سامنے سرنڈر کرتی جا رہی ہے جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وقار کیساتھ دنیا کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے، بھیک کیلئے سرنڈر نہیں کرنا چاہیے، حکومت اپنی ہی باتوں سے مکر رہی ہے، الیکشن سے قبل پی ٹی آئی نے عوام کو سبز باغ دکھائے مگر اب کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔ عوام میں حکومت کے حوالے سے مایوسی پائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 785174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785174/حکومت-جیسنڈا-آرڈرن-کو-دورہ-پاکستان-کی-دعوت-دے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org