QR CodeQR Code

کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے، سردار مسعود

26 Mar 2019 10:44

تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام کشمیر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام کشمیر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے۔ سیمینار کی صدارت صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کی۔ مہمان خصوصی یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ایم ای پی واجد خان تھے۔ دریں اثنا سردار مسعود نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ کی طرف سے پاکستان اور آزادکشمیر پر بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ مذمت کی قرارداد منظور کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں صدر آزادکشمیر سے پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سیاحت کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 785190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785190/کشمیر-میں-انسانی-حقوق-کا-مسئلہ-سلامتی-کونسل-اٹھایا-جائے-سردار-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org