QR CodeQR Code

مردان میں خواتین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

26 Mar 2019 11:52

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین آپس میں رشتے دار ہیں اور خواتین کے مابین تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معیار غریب آباد کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ مردان کے علاقے معیار غریب آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ ہوگئی جس کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین آپس میں رشتے دار ہیں اور خواتین کے مابین تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 785212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785212/مردان-میں-خواتین-کے-تنازع-پر-دو-گروپوں-فائرنگ-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org