QR CodeQR Code

آئینی حقوق کی راہ میں اقوام متحدہ کی قراردادیں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، حفیظ الرحمٰن

26 Mar 2019 15:28

گلگت میں غیر ملکی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں جی بی کے آئینی حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دوست ممالک انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، جو اقوام متحدہ کی بھی ذمہ داری ہے۔ گلگت غیر ملکی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پانچ ارب کی لاگت سے گلگت بلتستان کے ریجنل گرڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، گلگت بلتستان میں 50 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں، نیشنل گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد اس صلاحیت سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے ہیں جس سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے حوالے سے بجلی کے دو بڑے منصوبے منظور ہوئے ہیں لیکن ہم نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان منصوبوں کو جی ٹو جی بنیاد پر تعمیر کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 785237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785237/ا-ئینی-حقوق-کی-راہ-میں-اقوام-متحدہ-قراردادیں-سب-سے-بڑی-رکاوٹ-ہیں-حفیظ-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org