QR CodeQR Code

ضلعی سرجن کا اختیارات کے ناجائز استعمال، ضلع کرم کے عمائدین کا مظاہرہ

26 Mar 2019 18:13

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی سرجن ڈاکٹر عنایت الرحمن نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مقامی افراد کے حق پر ڈاکہ ڈالا اور اپنے من پسند افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا۔


ضلع کرم کے عمائدین نے ضلعی سرجن کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کرکے غیرقانونی بھرتیاں اور برطرفیوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار ڈاکٹر عارف حسین طوری، پی پی پی قبائلی اضلاع کے جنرل سیکرٹری جنگریز خان مہمند، رفیع اللہ چمکنی، یوتھ مؤومنٹ کے صدر احسان اللہ قبائل اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر ضلعی سرجن کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی سرجن ڈاکٹر عنایت الرحمن نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مقامی افراد کے حق پر ڈاکہ ڈالا اور اپنے من پسند افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ سرجن نے ضلع کرم کے ہسپتال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جبکہ وہ کسی اور کے ایماء پر بھرتیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل صوبے سے کرپشن اور میرٹ کی بلادستی کے نعرے لگائے، لیکن اب ملک بھر میں کرپشن روزانہ کی بنیاد پر 15 ہوتی ہے، لیکن حکومت کو کرپشن کرنے والے نظر نہیں آتے۔


خبر کا کوڈ: 785245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785245/ضلعی-سرجن-کا-اختیارات-کے-ناجائز-استعمال-ضلع-کرم-عمائدین-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org