0
Tuesday 26 Mar 2019 19:13

کراچی، 24 سال بعد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

کراچی، 24 سال بعد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے 24 سال بعد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیر شاہ پولیس نے 24 سال کے بعد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے ملائیشیا فرار ہوکر روپوشی کی زندگی بسر کر رہا تھا۔ شیرشاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد زبیر ولد محمد عثمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پسٹل بھی برآمد کرلی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ شوکت کٹھیان نے بتایا کہ گرفتار ملزم 24 سال قبل 1995ء میں شیر شاہ تھانے کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں دولت شاہ اور کانسٹیبل اقبال شاہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے دونوں اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 24/95 جرم دفعہ 302/34 درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے ملائیشیا فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا تھا، تاہم شیرشاہ پولیس نے ملزم کی واپسی پر 24 سال کے بعد اسے گرفتار کرکے قانون کے کٹھرے میں کھڑا کر دیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے اور دوران تفتیش مزید انکشافات بھی موقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 785255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش