0
Tuesday 26 Mar 2019 23:20

کراچی، امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ تاحال تاخیر کا شکار

کراچی، امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ تاحال تاخیر کا شکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف قوال امجد صابری شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جو کہ تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا وعدہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا، لیکن ان کا یہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہو سکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل بلاول بھٹو نے امجد صابری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ان کے فن کو سراہتے ہوئے صوفی قوالی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر جگہ کی غیر دستیابی کی وجہ سے اس منصوبے میں تاحال کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ صوبائی محکمہ ثقافت نے اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے نزدیک عمارت میں انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پر غور کیا، مگر بلڈنگ سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے صوفی قوالی انسٹی ٹیوٹ تاحال سست روی کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو 2016ء میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 785318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش