QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کا خوف فواد چوہدری کے اعصاب پر سوار ہے، مرتضیٰ وہاب

26 Mar 2019 23:32

اپنے بیان میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج سندھ کا جوش کل عوام کی آواز نہ بن جائے، اس سے تحریک انصاف خوفزدہ ہے، احتساب کے نام پر مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں، وہ پیپلز پارٹی کے کاروان بھٹو سے سہم گئے ہیں۔ اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ این ایف سی میں اپنا مقررہ حصہ بقدرِ جثہ مانگ رہا ہے، سندھ حکومت وفاق سے این ایف سی میں اضافے کی نہیں، بلکہ مقررہ شیئر طلب کر رہی ہے، سندھ کے وسائل پر وفاق استبدادی کاروائیاں کر رہا ہے، ہم عوامی فورم پر سندھ کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بات کرنے سے قبل زمینی حقائق کا مشاہدہ کرلیں، بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کا خوف فواد چوہدری کے اعصاب پر سوار ہے، حواس باختگی میں فواد چوہدری زہر اگل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تو نیب میں پیش ہوئی، امید ہے کہ وزیراعظم بھی جمہوری روایات پر عمل کریں گے، آج سندھ کا جوش کل عوام کی آواز نہ بن جائے، اس سے تحریک انصاف خوفزدہ ہے، احتساب کے نام پر مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 785327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785327/بلاول-بھٹو-کے-ٹرین-مارچ-کا-خوف-فواد-چوہدری-اعصاب-پر-سوار-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org