QR CodeQR Code

کوئٹہ سریاب روڈ پر سرعام ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

26 Mar 2019 23:39

اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سید حسین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور شہید کے خاندان کی مالی سرپرستی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سریاب روڈ پر سرعام ٹارگٹ کلنگ کی واردتیں لمحہ فکریہ ہیں، سید حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پے در پے واقعات کے باوجود کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر سکیورٹی رٹ قائم نہ ہو سکی، دہشتگرد بلاخوف و خطر سڑکوں پر چوکیوں کو باوجود اسحلہ سے لیس پھرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، لیکن دیکھنے میں یہ آیا کہ آئے روز صوبائی دارالحکومت میں دہشتگرد کسی نہ کسی شہری کو خون میں نہلا کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود جا بجا چوکیاں صرف شہریوں کو تنگ کرنے اور مال بردار گاڑیوں سے بھتہ لینے کا کارنامہ سرانجام دے رہی ہیں۔ علامہ احمد اقبال نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سید حسین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور شہید کے خاندان کی مالی سرپرستی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 785331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785331/کوئٹہ-سریاب-روڈ-پر-سرعام-ٹارگٹ-کلنگ-لمحہ-فکریہ-ہیں-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org