QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں سپورٹس گالا، صوبوں کی ثقافت کا مظاہرہ

27 Mar 2019 08:28

پنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلستان کے روائتی و ثقافتی ملبوسات زیب تن کئے جس کا مقصد تمام صوبوں میں اتحاد کا پیغام دینا تھا کہ پاکستان ایک ہے اور ہم سب ایک ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کو "عزم عالیشان" کے عنوان سے منا رہے ہیں تاکہ طلبہ بھی پاکستان کے اتحاد کی بات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیراہتمام 3 روزہ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل گالا کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پہلے روز طلبہ کی جانب سے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت پیش کی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلستان کے روائتی و ثقافتی ملبوسات زیب تن کئے، جس کا مقصد تمام صوبوں میں اتحاد کا پیغام دینا تھا کہ پاکستان ایک ہے اور ہم سب ایک ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کو "عزم عالیشان" کے عنوان سے منا رہے ہیں تاکہ طلبہ بھی پاکستان کے اتحاد کی بات کریں۔ پاکستان کی ثقافت کو اُجاگر کرنے کیساتھ طلبہ کے مابین کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے۔ سپورٹس اینڈ کلچرل گالا 28 مارچ تک جاری رہے گا جس میں طلبہ کے مابین کرکٹ، بیڈ منٹن، رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 785359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785359/پنجاب-یونیورسٹی-میں-سپورٹس-گالا-صوبوں-کی-ثقافت-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org