QR CodeQR Code

اکبر لون کے نعرے پر اعتراض نہیں ہے، پیپلز کانفرنس

27 Mar 2019 09:59

سجاد غنی لون نے کہا کہ عرفان انصاری تازہ ہوا کی ایک سانس ہے اور سیاسی منظرنامے کی عدم تبدیلی کے اس دور میں امید کی ایک کرن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے امیدوار عرفان رضا انصاری نے سرینگر کے انتخابی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے۔ عرفان انصاری کے ساتھ پارٹی کے چیئرمین سجاد غنی لون، جنرل سکریٹری عمران انصاری، عابد انصاری، جنید عظیم متو اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ اس موقعہ پر سجاد غنی لون نے کہا کہ عرفان انصاری تازہ ہوا کی ایک سانس ہے اور سیاسی منظرنامے کی عدم تبدیلی کے اس دور میں امید کی ایک کرن ہیں۔

محمد اکبر لون کے ذریعہ لگائے جانے والے پاکستان زندہ باد کے نعرے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے حق میں نعرے بلند کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہمیں ان کے نعرے بلند کرنے پر کوئی بھی اعتراض نہیں ہے تاہم جہاں تک نیشنل کانفرنس کی بات ہے تو وہ جو دل میں رکھتے ہیں وہ عوامی اجتماع میں ان کی کہی گئی باتوں سے بالکل برعکس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وہ کسی ملک یا کسی ریاست سے محبت تو کریں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک محبت سے عاری پارٹی ہے جسے اپنے لوگوں کے علاوہ کسی بھی ملک، ریاست یا عوام کے لئے کوئی محبت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 785372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785372/اکبر-لون-کے-نعرے-پر-اعتراض-نہیں-ہے-پیپلز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org